مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مدارس اور اسکولوں میں تشدد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے تازہ ترین واقعہ میں ایک طالب علم کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر شرورہ کے ایک کالج میں یہ حادثہ پیش کیا ہے جہاں ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے بھی دارالحکومت ریاض میں بشر بن ولید اسکول میں ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم کو ہلاک کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ